پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم نے مذکراتی عمل پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا تھا، حکومت بھی ان سے ہماری ملاقات پر متفق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہاس کی جانب سے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر رسپانس نہیں آیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی