i پاکستان

بھارت دہشتگردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے، حنا ربانیتازترین

June 05, 2025

پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ کینیڈا نے مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا جس سے یہ پیغام گیا کہ کینیڈا اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے مودی کا ماضی بھلانے کی کوشش کی مگر مودی کا جواب ملا روٹی کھا، ورنہ میری گولی کھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی