i پاکستان

بھارت میں انتہا پسند نظریات کے بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں ، عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے،صائمہ سلیمتازترین

October 24, 2025

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھنائرو نا چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ان خیالات کااظہار پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقلیتوں کے مسائل پر اجلاس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش ہے، بھارت میں انتہا پسند نظریات کے بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستانی قونصلر کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی پالیسی اقلیتوں کیخلاف نفرت پر مبنی ہے، بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کے اعلانات معمول ہیں۔۔ بھارتی انتہا پسند ریاستی پالیسی بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی