i پاکستان

بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، فواد چو ہدریتازترین

May 19, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، نریندرمودی شکست کے بعد سیاسی طورپرکمزورہو رہے ہیں، بہار الیکشن کے بعد مودی کی سیاسی ساکھ مزید کمزورہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کریں گے، بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، بھارتی عوام کوپتا ہے نریندرمودی کوشکست ہوئی ہے، نوازشریف کی خاموشی نے حکومت کوبہت نقصان پہنچایا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملات صحیح کرنے چاہئیں، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹریاسمین راشد اعجازچودھری، میاں محمود الرشید کو بھی کوئی ریلیف نہیں ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی