i پاکستان

بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے، رضوان سعید شیختازترین

May 08, 2025

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو ز پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کیاعلامیے میں یہ بات واضح ہے کہ یواین کے چارٹرکے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہم امن پسند قوم لیکن ہم وقار کیساتھ امن چاہتے ہیں۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، دنیا کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے امریکا اور صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی 1.6 ارب آبادی مسئلہ کشمیر سے متاثر ہوتی ہے لہذا اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی