وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلی کے عمل سے دو قومی نظریہ دوبارہ یاد آگیا۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں رہتے ہیں، اس ملک اور آزادی کی قدر کریں۔عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خاتون آفیسر کی عزت افزائی کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی