i پاکستان

بیرسٹر سیف کی قیادت میں کے پی وفد کا دورہ کاشغر، انتہا پسندی کے خاتمے پر تبادلہ خیالتازترین

July 26, 2025

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سنکیانگ کے بعد کاشغر کا دورہ کیا، جہاں وزارتِ خارجہ چین اور مقامی حکومت نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔خیبرپختونخوا کے وفد نے کاشغر میں مذہبی رہنماں اور سکالرز سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور انتہا پسندی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کو کاشغر کی تاریخی اہمیت، اس کے تجارتی کردار اور ثقافتی ورثے پر مفصل بتایا، اس موقع پر وفد نے تاریخی عیدگاہ مسجد کا بھی دورہ کیا اور مسجد کی پانچ سو سالہ تاریخ سے متعلق آگاہی حاصل کی۔مسجد کی انتظامیہ نے وفد کو مسجد کے ارتقائی مراحل اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی آگاہی دی جبکہ کاشغر کے قدیم و جدید تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔وفد کو 2008 کے زلزلے کے بعد کاشغر کی جامع تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کے حوالے سے ویڈیوز، ماڈلز اور نقشوں کے ذریعے ترقیاتی مراحل دکھائے گئے۔وفد نے چینی حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تقلید قرار دیا، بیرسٹر سیف نے کہا کہ کاشغر مسلم تاریخ میں منفرد حیثیت رکھتا ہے اور اس کی ترقی کسی عجوبے سے کم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی