i پاکستان

بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں ہیں، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں، وزیر آبپاشی سندھتازترین

August 29, 2025

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں اور بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہے ۔ایک انٹرویو میں جام خان شورو نے کہا کہ دریا کے فلو کو مانیٹر کررہے ہیں، پنجند پر پانی ملے گا جس کے بعد ہمارے پاس دو روز کا وقت ہوگا، ٹرینڈ یہ رہاہے کہ پنجند پہنچنے سے پہلے پہلے پانی کا بہا ئوکم ہوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بند پر شگاف ڈالنے کا آپشن نہیں ہوتا، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں، میں دو روز سے سکھر میں ہوں، بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیز لگی ہوئی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز نے کیمپس لگانے کے لیے مقامات کی نشاندہی کردی ہے۔وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ اگربند ٹوٹ گئے تو پانی آبادی میں داخل ہوگا، سکھربیراج کا اسٹرکچر کئی سال پرانا ہے، گیٹ تبدیل کررہے ہیں اور بیراج کے مزید گیٹ آئندہ سال تبدیل کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ گدو بیراج کی گنجائش 12 لاکھ، سکھر بیراج کی گنجائش 9 لاکھ 60 ہزار کیوسک جب کہ کوٹری بیراج کی گنجائش 8 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی