i پاکستان

برطانیہ اور یورپ کی پروازوں سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا منافع ہوگا، عطا تارڑتازترین

July 18, 2025

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئر لائن کو نقصان پہنچایا گیا، برطانیہ اور یورپ کی پروازوں سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا منافع ہوگا، انکا کہناتھا خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نا اہلی کی انتہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت میں اپنا مقف پیش کیا ہے اور عدالتی کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ حکومتی کوششوں سے اب پی آئی اے کی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے۔عطا تارڑ نے برطانیہ اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پروازوں سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا منافع ہوگا۔اس موقع پر خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، اور نا اہلی کی انتہا ہو چکی ہے۔شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عدالت سے درخواست کی کہ کمپنی کو بند نہ کیا جائے کیونکہ اس سے کئی ملازمین کے روزگار کا مسئلہ جڑا ہے۔انہوں نے یا کہ کمپنی کی بحالی کے لیے بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے، جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی