i پاکستان

چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی،مخالف اور دشمن عناصر نقصان نہیں پہنچا سکتے، صدر مملکتتازترین

September 17, 2025

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ مخالف عناصر پاک ،چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے یہ بات شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کے دوران کہی ، جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی