i پاکستان

درگئی، میوزک پروگرام سے واپسی پر اغوا کی کوشش، بھاگنے پر خواجہ سرا وفا کو گولیاں مار دی گئیںتازترین

May 26, 2025

تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا درگئی میں پروگرام سے واپسی پر سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ خواجہ سرا وفا( شہاب) کو درگئی ہری چند کے علاقہ بدرگہ میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک شادی کے تقریب میں پروگرام ختم کر کے واپس نکل رہے تھے تو شادی کے گھر کے ساتھ ہی گیٹ پر کلاشنکوف سے مسلح شخص نے اغوا کرنے کی غرض سے جب ان کو اشارہ کیا تو انہوں نے اپنی گاڑی کو جب سپیڈ دی تو ان پر متذکرہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 28 سالہ خواجہ سرا وفا کلاشنکوف کی گولیاں سر میں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور نوید گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی