i پاکستان

دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر سیلابی ریلا باحفاظت گزر گیا،کوئی نقصان نہیں ہواتازترین

July 21, 2025

دریائے سندھ میں بھکر کے مقام سے گزرنے والا بڑا سیلابی ریلا باحفاظت دیگر اضلاع کی طرف روانہ ہو گیا ۔محکمہ انہار کے مطابق فلڈ سیزن کے دوران 4 لاکھ 47 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا بغیر کسی نقصان کے بھکر سے گزر گیا۔ایس ای انہار بھکر چوہدری محمد عظیم نے بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں پانی کا بہائو مسلسل کم ہو رہا ہے اور سیلاب کی شدت درمیانے درجے سے نچلے درجے میں داخل ہو چکی ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 715 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 61 ہزار 515 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ بند اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔چوہدری محمد عظیم کے مطابق دریا میں بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے سبب آئندہ دنوں میں پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کی صورتحال نارمل ہونے تک فلڈ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی