i پاکستان

فیک نیوز پھیلانے پر شاندانہ گلزار کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درجتازترین

October 23, 2025

ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار پر ریاست مخالف اقدامات اور سوشل میڈیا پر من گھڑت پوسٹس کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائیں، این سی سی آئی اینے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں۔،مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اورنفرت انگیز مہمات کیخلاف کی گئیں، شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی نیتن یاہو سے مصافحے کی جعلی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی