فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان حسنین اور شاہجہان قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں کے 40 مقدمات میں مطلوب تھے، تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق سی سی ڈی کے سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ نے ماہلاں روڈ پر ناکے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشکوک افراد کو روکا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے خیر والا بنگلہ کی طرف فرار ہو گئے۔سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ نصف گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہو گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت حسنین اور شاہجہاں کے نام سے ہوئی جو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اجرتی قاتل اور دوران ڈکیتی متعدد افراد کو زخمی کر چکے تھے جبکہ وہ پولیس مقابلوں سمیت چالیس مقدمات میں مطلوب تھے، تھانہ ٹھیکری والا میں ہلاک اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی