i پاکستان

فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہتازترین

January 10, 2025

سندھ حکومت نے فصلوں کے نقصان کیازالہ کیلئے فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنیکافیصلہ کرلیافیصلہ وزیرزراعت سندھ سردارمحمد بخش مہرکی صدارت اجلاس میں کیا گیا،وزیرذراعت سندھ نے کہا سندھ حکومت چاہتی ہے کہ چاول،کپاس اور گندم کی فصلوں کی انشورنس کرے،اگرانشورنس کا پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو دیگر ستائیس اضلاع میں بھی یہ پروجیکٹ شروع کرائیں گے۔وزیرزراعت نے کہا پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہونے کے بعدگنے اور دیگرفصلوں کو بھی انشورنس پروجیکٹ میں شامل کیاجائیگا، پہلے مرحلے میں لاڑکانہ اور گھوٹکی میں ٹرائل کی بنیاد پربیمہ پروگرام شروع کرایاجائیگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی