i پاکستان

گھوٹکی ،پی پی رہنما اور اس کے بیٹے کیخلاف لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درجتازترین

October 21, 2025

اندرن سندھ کے شہر گھوٹکی میں سابق ایم پی اے سردار شہریار شر اور اس کے بیٹے کیخلاف ایک لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو کئی روز سے ہراساں کیا جارہا تھا، اور اب سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تھانہ اے سیکشن میں درج کیے جانے والے مقدمے میں لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ وہ مدعی کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، میرا کسی کریمنل یا ڈاکوئوں سے کوئی واسطہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی