i پاکستان

گورنر جی بی کا پارٹی کارکن سے سوشل میڈیا اکائونٹ واپس لینے کیلئے ایف آئی اے سے رجوعتازترین

July 19, 2025

گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ نے پارٹی کارکن سے سوشل میڈیا اکانٹ واپس لینے کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ۔تفصیل کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے اپنی ہی پارٹی کارکن کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے، اور اب یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں یہ شکایت پیپلز پارٹی اسکردو کے سیکریٹری اطلاعات خواجہ مہدی جو کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔گورنر سیکریٹریٹ نے اس کیس پر باقاعدہ بیان جاری کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب مہدی شاہ گورنر نہیں بنے تھے تو ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ پارٹی کارکن خواجہ مہدی چلاتے تھے، خواجہ مہدی گورنر کا سوشل میڈیا اکائونٹ رجسٹرڈ سم پر چلا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر بننے کے بعد بھی خواجہ مہدی وہی سوشل میڈیا پیج چلاتے رہے، اور پھر اس سوشل میڈیا اکائونٹ سے گورنر کے سیاسی حریف کی پوسٹ شیئر کی گئی۔گورنر سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ خالصتا ادارہ جاتی نظم و نسق اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کا ہے، اس اکائونٹ کی نگرانی نظریاتی کارکن کے سپرد تھی لیکن پھر خواجہ مہدی نے اکائونٹ واپسی کے مطالبے کو مسترد کیا، جس پر قانونی تقاضوں کے تحت سائبر سیکیورٹی سے رابطہ کیا گیا، اور ایف آئی اے سائبر سیکیورٹی نے اس پر قانونی کارروائی کی۔گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے بطور گورنر اکائونٹ استعمال کیا، اس اکائونٹ کو احسن طریقے سے میرے اسٹاف کو منتقل کیا جانا چاہیے۔ ادھر گورنر کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ سیاسی کارکن، میڈیا اور سوشل میڈیا اس مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی