i پاکستان

گورنر سندھ کی جشن ولادت رسولۖ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویزتازترین

August 27, 2025

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 1500ویں جشن ولادت حضرت محمد ۖکے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ حضورۖکی سیرت کو خراجِ عقیدت ہوگا، یہ اقدام قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید بنے گا۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے خط میں حضورۖکے 1500ویں ولادتِ باسعادت کے عظیم موقع کو قومی سطح پر منانے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ آئندہ نسلوں کے لئے پیغامِ محبت و امن اور عالمِ اسلام میں مثبت پیغام ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی