i پاکستان

حقیقی جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، رانا زمان سعیدتازترین

January 06, 2025

پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،جب تک اقتدار کی بندر بانٹ کے فارمولے چلتے رہیں گے بد امنی اور معاشی بد حالی سے نجات نہیں ملے گی۔اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہاکہ دو خاندان باریاں لگا کر ملک کو کھوکھلا کر چکے ہیں۔ ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا ۔جمہوریت کے نام پر پاکستان میں بد ترین ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے۔سیاستدان غیر جمہوری قوتوں کا دم چھلہ بنے ہوئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کا شارٹ کٹ راستہ بوٹ پالش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی کسی کی خوشنودی سے اقتدار میں آیا اس کا انجام عبرتناک ہوا ہے اس لیے سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ چور دروازے کی بجائے عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں تاکہ وہ آزادانہ طور پر فیصلے کرسکیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی