ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے پر خصوصی توجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی اکنامک زونز قائم کرنے چاہئیں تاکہ پیداوار اور کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کم لاگت ہاسنگ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور نجی شعبے کو ان منصوبوں میں شامل کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔ کم لاگت رہائشی سہولیات ایک بنیادی ضرورت ہیں۔ حکومت کی کوششیں نہ صرف عام آدمی کی پہنچ میں اپنا مکان لائیں گی بلکہ ریئل سٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو بھی مزید استحکام دیں گی۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت کو ڈویلپرز اور گھر خریدنے والوں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانا چاہیے اور جدید اور پائیدار تعمیرات کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی اکنامک زونز قائم کرنے چاہئیں تاکہ پیداوار اور کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی