وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیپرا نے کے لیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کا 30-2023 ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ نیپرا نے پاور ڈویژن کی نظرثانی درخواست پر فیصلے کئے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کا پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے مقرر ہے جب کہ ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3.31 روپے فی یونٹ مقرر ہے۔کے الیکٹرک کا بجلی کا ترسیلی ٹیرف 2.86 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس میں پاورڈویژن نے کیالیکٹرک کیلئے بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات کئے تھے۔وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر کسی بھی نجی سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، نااہلی کو چھپانے کیلئے ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ پاور سیکٹر اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اویس لغاری نے کہا کہ ہماری نظرثانی کی درخواست ذمہ دارانہ ہے ہماری نظرثانی کی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول کیلئے ہے پاور ڈویژن کو امید ہے کہ نظرثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہو گا۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دبا ئونہ آئے اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں،نجکاری کی طرف جا رہے ہیں، کے الیکٹرک اور دیگر سرمایہ اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین نافذ کرانے چاہیے، ہم نیپرا میں جائیں گے تاکہ صارف کیلئے مناسب قیمت لے سکیں، نیپرا سے امید ہے کہ ایسے فیصلے دیں جس سے ملک اور صارفین کا فائدہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی