i پاکستان

یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئیتازترین

August 05, 2025

یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ۔دستاویزی فلم میں 77 سال سے بھارتی بربریت کا شکار کشمیری عوام کی عکاسی کی گئی، بھارت نے آرٹیکل 370 کو مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے ختم کیا۔ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں محصور ہیں۔یہ عالمی تنظیموں انسانی حقوق کے علمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کیلئیلمحہ فکریہ ہے، یہ اقدامات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ کی طرح نمایاں ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔آزادی کی راہ میں کشمیریوں کے فلک شگاف نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی