i پاکستان

یورپی ملک مالڈووا نے ستمبر کے آخر تک ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کیٹیگری شروع کرنے کا فیصلہتازترین

August 28, 2025

یورپی ملک مالڈووا نے ستمبر 2025 کے آخر تک ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کیٹیگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا پاکستان سمیت دنیا بھر کے شہریوں کو دو سال تک ملک میں رہنے کی اجازت دے گا، جس میں توسیع کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دور دراز کے پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی فری لانس کمیونٹی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ہزاروں پاکستانی پہلے ہی دنیا بھر میں اپنی خدمات آن لائن پیش کر رہے ہیں۔ اگرچہ ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ویزا کے لیے درخواست دینے والے پاکستانیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کچھ شرائط کو پورا کریں، جیسا کہ ایک درست پاسپورٹ، غیر ملکی شخص یا کمپنی کے لیے ریموٹ کام کرنے کا ثبوت اور کم از کم آمدنی کی ضرورت کو پورا کریں، امیدوار کا مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہونا چاہیے، اس کے علاوہ بین الاقوامی ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔ یہ ترقی مالڈووا کو مشرقی یورپی ممالک جیسے کہ رومانیہ، ہنگری، مونٹی نیگرو اور سلووینیا میں شامل ہونے والا تازہ ترین ملک بنا دیتا ہے جو پہلے ہی اس طرح کے ویزے پیش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی