سینئیرسیاستدان جہانگیر ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔جہانگیر تر ین کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو فوری طور پر ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں مشینری بھجوا کر بند باندھنے میں مدد، متاثرین میں راشن اور ضروری اشیا کی تقسیم شامل ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ قدرتی آفات قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی