ادویات کی سپلائی سے متعلق قانون سازی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ رولز 1976 میں ترمیم کا حکم نامہ تیار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاو کیلئے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔حکمت عملی کے تحت جنگ اور ہنگامی حالات میں سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات کی سپلائی لازمی قرار دی گئی۔ڈرگ رولز لائسنسنگ، رجسٹریشن اور ایڈورٹائزنگ 1976 میں ترمیم شامل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈرگ رولز 1976 شق 30 کی ذیلی شق 4 میں ترمیم کی گئی ہے، کمپنیاں ہنگامی حالت میں اسپتالوں کو ادویات کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہوں گی۔ترمیم کے مطابق سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی