i پاکستان

جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاتازترین

July 28, 2025

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی بیرون ملک روانگی کے باعث سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاس کراچی میں منعقدہ باوقار تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی اس تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سینئر وکلا اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، معروف سیاسی رہنما انیس قائم خانی اور فاروق ستار بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت چیف جسٹس جنید غفار کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی