i پاکستان

کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلانتازترین

October 23, 2025

خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوںکیلئے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کیلئے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کیلئے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترالکیلئے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کیلئے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کیلئے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔سوات اور شانگلہ کے لئے افشاں حسین، ہری پور کیلئے شازیہ جدون، کوہاٹکیلئے جمیلہ پراچ، لکی مروت اور اورکزئی کے لئے فرح خان، مانسہرہ کے لیے ثونیہ حسین اور مردان کیلئے شازیہ طہماس رکن ہوں گی۔کرک ہنگو کیلئے مہر سلطانہ، چارسدہ کے لئے اشبر جدون، جنوبی وزیرستان کے لئے فرزانہ شاہین، بونیر کیلئے نادیہ شیر، اپر دیر کے لئے خدیجہ بی بی، ملاکنڈ کے لئے شاہدہ وحید اور شمالی وزیرستان کیلئے ثوبیہ شاہد ممبر ہیں۔خواتین پر تشدد کی وک تھام کیلئے ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2021 میں مںظور کیا گیا تھا۔پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کمیٹی کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دینے کیلئے قانون میں ترمیم پیش کی تھی۔ ترمیم کے بعد جن اضلاع میں خواتین ارکان اسمبلی ہوں گی وہاں خاتون ایم پی اے کمیٹی کی سربراہی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی