i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان بارے اے پی سی آج طلب ، سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسالتازترین

July 23, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنمائوں کو دی جانے والی سزائیں آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بے گناہ رہنمائوں کو سزا دئیے جانے کو ظلم قرار دیا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، حق کی فتح یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصولی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی، آخر میں وزیراعلی نے نعرہ بلند کیا، بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی