قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) شام پانچ بجے طلب کرلیا گیا' اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں اہم ایجنڈا شامل۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) منگل کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا گیا اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور آئی پی پیز کو دی جانے والی مراعات اور ان کی پیداوار کے بارے میں اہم تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گوہر ایوب ملک میں حالیہ ٹیکسوں اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے علاوہ دیگر اہم امور پر بات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی