قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس آج منگل 30 جولائی کو دن 11 بجے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت خواجہ شیراز محمود کریں گے۔کمیٹی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی ایکٹ 2024 کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ پاکستان انسٹیٹیوٹ اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ 2020 بھی زیرغور آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی