i پاکستان

کور کمانڈر بہاولپورکابھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کو تمام ضروری طبی امداد کی ہدایتتازترین

May 07, 2025

کور کمانڈر بہاولپورنے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا،کورکمانڈربہاولپور نے بھارتی حملے میں زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی،کور کمانڈر بہاولپور نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی،کور کمانڈرنے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو زخمیوں کو تمام ضروری طبی امداد کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی