کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر اور امام بخش کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تاوان کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہے۔ایس ایس پی ساتھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان تھانہ بوٹ بیسن کے مقدمے میں بھی ملوث نکلے، طلال افسر عرف میجر ظفر پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔جعلی میجر ملزم طلال افسر کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ اور گلشن اقبال میں مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرلئے گئے۔ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق پیشہ ور جرائم پیشہ گروہ سے ہے، تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی