کراچی میں درخشاں پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی ودیگر کیخلاف 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔درخشاں پولیس نے ملزمان کیخلاف تفتیش مکمل کرنے کے بعد 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مزید مقدمات ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردئیے۔پولیس نے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ کی عدالت میں جمع کرائے، چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور 3 ساتھیوں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔عبوری چالان کے مطابق ملزمہ شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی، مقدمات میں گرفتار دیگر ساتھی ملزمہ کے سہولت کار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی