i پاکستان

کراچی، سمندر میں لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروعتازترین

September 29, 2026

کراچی کے سی ویو پر گزشتہ روز ماہی گیروں کی لانچ الٹنے کے واقعے کے بعد دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں رات گئے آپریشن روک دیا گیا تھا تاہم اب رضاکاروں اور غوطہ خوروں کی مدد سے دوبارہ سرچ آپریشن جاری ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی تھی جبکہ دو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا جبکہ دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ویو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے بعد تین مچھیرے لاپتہ ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی