i پاکستان

کراچی، باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقتازترین

January 21, 2025

کراچی کے علاقے ملیر میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی اور مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی ہے، جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول اور سکہ ملا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا ہیکہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے شہری پرفائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی