کراچی میں شاہراہ نور جہاں میں ڈبو گیم کھیلنے کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں ڈبو گیم کی دکان میں گیم کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہناہے کہ جھگڑے کے نتیجے میں 2گروپ آمنے سامنے آگئے، دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کے دوران دیگر دکانوں کا سامان بھی توڑاگیا، شاہراہ نورجہاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو گولی لگی ہے اور دوسرے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی