i پاکستان

کراچی، فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنا کر کروڑوں کا مال لوٹنے والے 5 ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآممدتازترین

August 27, 2025

کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنا کر کروڑوں کا مال لوٹنے والے 5 ڈاکو گرفتار لئے گئے۔تفصیل کے مطابق سائٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ یہ گروہ فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنا کر کروڑوں کا مال لوٹتا تھا۔ملزمان فیکٹریوں سے کیبل، تانبہ لے کر فرار ہوتے تھے، یہ گروہ 11 ڈاکوئوں پر مشتمل ہے، جن میں سے پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ 6 فرار ہیں، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں اختر، صداقت، محمود، سلمان اور وسیع الرحمان شامل ہیں، جب کہ ان کے ساتھی راشد، رحمان، انعام اور حنیف کراچی چھوڑ چکے ہیں، یہ ملزمان اسلحہ محسود سے کرائے پر لے کر واردات کر کے 10 سے 15 ہزار روپے دیتے ہیں۔ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق ملزمان نے 2 مزید فیکٹریوں میں واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے، اور کریمنل ریکارڈ کے مطابق یہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی