i پاکستان

کراچی، فلیٹ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی، ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاںبحقتازترین

August 28, 2025

کراچی میں میں گارڈن شو مارکیٹ کے قریب واقع ایک رہائشی فلیٹ کی چھت کا حصہ اچانک گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت محمودہ کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی افراد میں محمد ابراہیم اور علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر تقریبا 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی