کراچی کے علاقے حیدرآباد کالونی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔ ملزم نے بھابھی کی جان لینے کی بھی کوشش کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حیدرآباد کالونی میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیٹے نے والد اور بھائی سے رقم کا مطالبہ کیا۔ پیسے نہ دینے پر اعجاز طیش میں آیا اور اندھا دھند گولیاں چلائیں۔فائرنگ کی زد میں آکر والد نعمت اللہ اور بھائی عمید جان سے گئے اور بھابھی صالحہ زخمی ہوئی۔واقعے کے بعد ملزم نے رکشے میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ جیل چورنگی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔مقتول نعمت اللہ ریٹائرڈ پروفیسر تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم دبئی میں نوکری کرتا تھا۔ ملازمت ختم ہونے پر چند سال قبل کراچی واپس آیا ۔ معاشی حالات خراب ہونے پرسنگین قدم اٹھایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی