i پاکستان

کراچی، ڈیفنس میں شہری نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادیتازترین

October 22, 2025

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے پریشان شہری خود ملزمان کا مقابلہ کرنے لگے، شہری نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں شہری نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان گلی میں آئے ایک ملزم نے بائیک روکتے ہی پستول نکالی اور شہری کی طرف گیا، شہری ملزم کو دیکھ کر کھڑا ہوا اور موقع ملتے ہی دھکا دیا۔ دونوں ملزمان نیچے گر گئے، دھکا لگنے سے ملزم کا پستول بھی نیچے گر گیا، ملزمان شہری پر تشدد کرنے لگے تو شہری نے ملزم کا پستول لوڈ کرلیا ملزمان اپنی، موٹر سائیکل اور پستول دونوں چھوڑ کر بھاگ گئے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی