موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ 21 سے 23 جنوری کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی