i پاکستان

کراچی، جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمدتازترین

October 21, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سائو تھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری اداریکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپیتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سیکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے، لینس اور موبائل فون بر آمد کرلییگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی