کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع کلینک میں زہریلی دوائی پینے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ نیو کراچی نور خان گوٹھ میں واقع کلینک میں پیش آیا جہاں زہریلی دوائی پینے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی عمر 22 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے تحقیقات کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی