i پاکستان

کراچی، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی فیکٹریوں کی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیاتازترین

August 08, 2025

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ روز کپٹرے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد صورت حال مزید بگڑ گئی تھی تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت اور مسلسل کوششوں سے دونوں متاثرہ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ۔ترجمان لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون شہزاد خان کے مطابق آگ ابتدائی طور پر کپڑے کی فیکٹری میں لگی تھی جسے شام 7 بجے کے قریب قابو میں لایا گیا تاہم رات 11 بجے اسی متاثرہ عمارت سے اچانک بلند ہونے والے شعلے نے قریبی واقع گتے کی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان کے مطابق آگ کا شعلہ گتے کی فیکٹری کی چھت پر گرنے سے وہاں بھی آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔شہزاد خان نے مزید بتایا کہ کپڑے کی فیکٹری جو گزشتہ روز جزوی طور پر منہدم ہو گئی تھی وہاں لگنے والی آگ اب مکمل کنٹرول میں ہے اور مزید کسی خطرے کا اندیشہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی