کراچی میں نیٹیو جیٹی پل پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، واقعے میں زخمی ایک راہ گیر کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈبل کیبن گاڑی نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو ہٹ کیا۔پولیس نے بتایا کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہل کار موقع پر پہنچے، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون بر آمد کرلیا جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی