i پاکستان

کراچی، پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیاتازترین

July 21, 2025

کراچی کے علاقے ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پربھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا جس کا اس نے ا عتراف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی