نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو کمر پر تین گولیاں لگی ہیں جسے اس کا ساتھی 125 موٹر سائیکل پر اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے ڈاکووں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی خاتون کو پیٹ پر گولی لگی تھی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی