i پاکستان

کراچی، ٹرک کی ٹکر سے 12 سال کا موٹرسائیکل سوار جاں بحقتازترین

May 16, 2025

ٹرک کی ٹکر سے نوعمر موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔حادثہ شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آیا، کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق نوعمر لڑکے کی شناخت 12 سالہ جمعہ ولد اسماعیل جبکہ زخمی کو 15 سالہ راجہ ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کا شکار نوعمر لڑکوں کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی جبکہ زخمی راجہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی