i پاکستان

کراچی سے چھ پروازیں منسوختازترین

October 23, 2025

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں آج بھی منسوخ ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپورجانیوالی پرواز ڈی سات 109 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 ،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی