i پاکستان

کراچی ، شہری کی بہادری، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،، فائرنگ کر کے ڈاکووں کو بھاگنے پر مجبور کر دیاتازترین

July 19, 2025

کراچی میں ایک شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوں کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے عزیز آباد گلشن شمیم میں پیش آیا ہے جہاں ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جسے بہادر شہری نے ناکام بنادی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔ پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔اس دوران بہادر نوجوان نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی